ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا کل اختتام - Munsif Urdu News Hyderabad | روزنامہ منصف حیدرآباد (2024)

تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے حلقہ گریجویٹ ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہونے بمشکل ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ایسے میں تمام تین بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔

محمد زبیر24 مئی 2024 - 22:49

منٹ ریڈ

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے حلقہ گریجویٹ ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہونے بمشکل ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ ایسے میں تمام تین بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔

سہ رخی مقابلہ میں شامل تین بڑی جماعتوں کانگریس، بی جے پی، اور بی آر ایس، اپنے امیدواروں کی تائید میں سلسلہ وار میٹنگوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ حلقہ کونسل کا ضمنی الیکشن27 مئی کو مقرر ہے۔

تمام جماعتیں، گریجویٹس پر زور دے رہی ہیں کہ وہ ایسے امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جو بیروزگاروں کے مسائل پر آواز بلند کرسکتا ہے۔ ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے۔ کانگریس کا یہ دعویٰ ہے کہ حکومت، نوکریاں، فراہم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے ریاست کے بیروزگاروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حکومت،2024 کے اواخر تک 2لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کے وعدہ کی پابند ہے۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر اور پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر ٹی ہریش راؤ بی آر ایس امیدوار راکیش ریڈی کی حمایت میں منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کررہے ہیں۔

بی آر ایس قائدین گریجویٹس سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ راکیش ریڈی کو منتخب کریں تاکہ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بیروزگاروں کے بارے میں آواز بلند کی جاسکے۔ کے ٹی آر، ہر جلسہ میں یہ سوال کررہے ہیں کہ گریجویٹس کیا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار جو امریکہ سے ہندوستان آئے ہیں راکیش ریڈی کو ووٹ دیں گے یا بلیک میلر کو جتائیں گے۔

تین مار ملنا کانگریس امیدوار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین مارملنا ایک بلیک میلر ہیں۔ بی جے پی امیدوار پریمندر ریڈی کی تائید میں صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی، ڈاکٹر کے لکشمن اور پارٹی قائد ایٹالہ راجندر، انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

راما راؤ اور ہریش راؤ، یہ دعویٰ کررہے ہیں صرف6ماہ میں عوام، کانگریس حکومت سے سخت ناراض ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں 6ضمانتوں کو نافذ کرنے کے وعدہ سے مکر جانے پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس حکومت، دھان پر فی کنٹل500 روپے بونس دینے کے وعدہ سے پیچھے ہٹ گئی۔

کانگریس حکومت نے نہ صرف کسانوں بلکہ طلبہ، خواتین اور ملازمین کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ کشن ریڈی مرکزی وزیر کاکہنا ہے کہ کانگریس حکومت نے 6کے منجملہ صرف ایک ضمانت کو نافذ کیا ہے۔ کانگریس سے دھوکہ دہی کے معاملہ پر صرف بی جے پی ہی سوال کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

سابق متحدہ اضلاع ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ کے34اسمبلی حلقہ جات پر حلقہ کونسل گریجویٹ مشتمل ہے۔ اس حلقہ میں 4.6 لاکھ رائے دہندے ہیں۔ اس ضمنی الیکشن میں 52امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ مگر اصل مقابلہ کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔

اسمبلی انتخابات میں حلقہ جنگاؤں سے منتخب ہونے کے بعد بی آر ایس کے پلے راجیشور ریڈی کے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے سبب یہ ضمنی الیکشن ناگزیر ہوگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تین اہم امیدوار کبھی بی جے پی میں شامل تھے اور آپس میں دوست بتائے گئے ہیں۔ اسمبلی الیکشن سے قبل ورنگل سے ٹکٹ نہ دئیے جانے پر ناراض راکیش ریڈی، بی جے پی سے بی آر ایس میں شامل ہوگئے جبکہ تین مارملنا دوسال قبل منعقدہ ایم ایل سی الیکشن میں مقابلہ کیا تھا اور انہیں پلے راجیشور ریڈی نے شکست دی تھی۔ وہ دوسرے مقام پر تھے۔

اسمبلی الیکشن سے قبل تین مارملنا نے بھی بی جے پی سے ترک تعلق کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے۔ وہ، ایک یوٹیوب چانل چلاتے ہیں۔ تین مارملنا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بی آر ایس سربراہ کے سی آر اور ان کے خاندان کے سخت ناقد ہیں۔ بی آر ایس حکومت نے کے سی آر کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر تین مار ملنا کو گرفتار بھی کیا تھا۔

بی جے پی نے ایک بار پھر پریمندر ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ جو پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری بھی ہیں۔ 2021کے الیکشن میں انہیں چوتھا مقام حاصل ہوا تھا۔ حلقہ گریجویٹ میں 27 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 5جون کو ہوگی۔

a3w

واٹس ایپ گروپ

تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کر کے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔

یہاں کلک کریں

ٹیاگس

Breaking News Graduate MLC by-election Member of Legislative Council MLC By-Poll Campaign

محمد زبیر24 مئی 2024 - 22:49

منٹ ریڈ

ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا کل اختتام - Munsif Urdu News Hyderabad | روزنامہ منصف حیدرآباد (2024)
Top Articles
Latest Posts
Article information

Author: Rev. Porsche Oberbrunner

Last Updated:

Views: 6128

Rating: 4.2 / 5 (73 voted)

Reviews: 88% of readers found this page helpful

Author information

Name: Rev. Porsche Oberbrunner

Birthday: 1994-06-25

Address: Suite 153 582 Lubowitz Walks, Port Alfredoborough, IN 72879-2838

Phone: +128413562823324

Job: IT Strategist

Hobby: Video gaming, Basketball, Web surfing, Book restoration, Jogging, Shooting, Fishing

Introduction: My name is Rev. Porsche Oberbrunner, I am a zany, graceful, talented, witty, determined, shiny, enchanting person who loves writing and wants to share my knowledge and understanding with you.